GHAZAL BY SYED ZIA KHAIRABADI
Atlanta Georgia USA
(Syed Zia Khairabadi and is the grandson of Hazrat Muztar Khairabadi and son of Hazrat Nashtar Khairabadi. At present, he is based in Atlanta and serving the cause of Urdu by penning poetry and articles. Here is one his latest ghazals (Muslim Saleem, May 12, 2011)
راہِ جُنوں میں میں شام و سحر ڈھونڈتے رہے
آہوں میں اپنی ہم تو اَثر ڈ ھو نڈتے رہے
داَمن تھا تار تار گرِ یباں نہ بن سکا
دستِ جنوں کا اپنے ہُنر ڈھونڈتے رہے
ماضی کی کھِڑ کیوں میں جو جھانکا تھا ایک بار
ہم کو حسین یادوں کے در ڈھونڈتے رہے
آنکھوں کے ساتھ دِل کا بھی رِشتہ عجیب ہے
دِل کو جِلادے ہم وہ نظر ڈھو نڈتے رہے
منِزل کی جُستجو میں رہا دِل کا کا رواں
شوقِ طلب میں ہم وہ ڈگر ڈھونڈتے رہے
ایک عُمر جِن کے سائے میں گُزاری کبھی ضیا
راہوں میں ایسے شمس و قمر ڈھونڈتے رہے
No comments:
Post a Comment