یادیں
ڈاکٹر سیّدہ سُہیلا نشتر خیرابادی
[اپنے مرحوم بھائ سیّد اِرشاد احمد رضوی کے نام]
یہ کون چلا گیا؟
دِل خا لی کر کے
گھر خالی کرکے
جِس کی یادیں بس
دِل میں بستی ہیں
یہ یادیں
نہ گاتی ہیں
نہ گُنگناتی ہیں
نہ ہنستی ہیں
یہ یادیں
ایک پاگل وحشی دیوانے کی طرح
سر پٹکتی ہیں گشت لگاتی ہیں
میرے خالی دِل کے سنناٹے میں
= o =
Memories
[dedicated to my brother late Syed Irshad Ahmad Rizvi]
Dr. Syeda Suhela Nashtar Khairabadi
Who has gone away?
Leaving the house empty
Leaving the hollowness in my heart
Now,only his memories reside in this heart
These memories
Do not sing
Do not hum
Do not laugh
These memories,like an insane
Thrash around,hasting their head
In the desolation of my heart
No comments:
Post a Comment