Saturday, September 8, 2012

Muslim Saleem - ghazal - September 8, 2012


1 comment:

Urdu Lover said...

Ahmad Ali Barqi Azmi says:
September 8, 2012 at 12:08 pm

برادرِ ارجمند مسلم سلیم کی تازہ ترین غزل پر منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی

آپ کی اس جرا تِ رندانہ کو میرا سلام
فکر و فن میں آپ کی اپنی الگ پہچان ہے

آپ کی پیشِ نظر ہے میرے جو تازہ غزل
اس سے عصری آگہی کا منعکس رجحان ہے

میڈیا اسلام کو اپنا بناتا ہے ہدف
اہلِ مغرب کا سراسر اس پہ بُہتان ہے

امن وصلح و آشتی کا دیتا ہے اسلام درس
ہم ہیں مسلم ہم پہ یہ اللہ کا احسان ہے

مغربی تہذیب کا اس پر ہے یہ شاید اثر
خوں کا پیاسا آج کیوں انسان کے انسان ہے

خالی ہاتھ آیا ہے جو جائے گا خالی ہاتھ وہ
ابنِ آدم جان کر اس بات سے انجان ہے

اپنی طاقت کے نشے میں چور ہے کچھ اس قدر
چند دن کا اب جو برقی اعظمی مہمان ہے